منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ کے آفٹر شاکس ،48گھنٹوں میں پاکستان کو کتنا نقصان ہو گیا؟تشویشناک صورتحال

datetime 9  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتے بدترین کاروباری مندی کی زد میں رہی، کے ایس ای 100انڈیکس 1600سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 40200پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مندی کے بحران کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 306ارب روپے ڈوب گئے

جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 86کھرب روپے سے کم ہو کر 83کھرب روپے رہ گیا۔ عام انتخابات کی وجہ سے سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال، ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کی فیملی کے خلاف فیصلے کے خدشات نے کاروبار کے 4دن سرمایہ کاروں کو مارکیٹ سے دور رکھا تاہم حیرت انگیز طور پر کاروبار کے پانچوں دن احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلد ریفرنس میں شریف فیملیکے خلاف فیصلے کے باوجود مارکیٹ میں تیزی نے تمام خدشات کو رد کر دیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں مندی کا غلبہ دیکھا گیا جس کی وجہ سے انڈیکس میں نمایاں کمی کے ساتھ سرمائے میں بھی کمی واقع ہوئی۔ سروے کے مطابق عام انتخابات کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کوئی نیا ٹریگر موجود نہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے دوران بھی مارکیٹ میں اتار چڑھائو کا رجحان دیکھنے میں آسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی تھی جبکہ ان کے دونوں صاحبزادوں کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ گزشتہ روز کیپٹن صفدر نے راولپنڈی میں گرفتاری دیدی ہے اور ان کو آج اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز جو کہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں جمعہ کوپاکستان واپسی کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان کی فلائٹ شام سوا 6بجے لاہور ائیرپورٹ پر اترے گی ۔ اس حوالے سے ن لیگ کی جانب سے ملک بھر سے تمام کارکنوں کو قائد ن لیگ کے استقبال کیلئے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…