کراچی (این این آئی)عالمی ٹیکنالوجی لیڈر ژائومی نے پاکستان میں Redmi S2 اور Redmi Note5 کے اجراء کا اعلان کر دیا ہے۔ Redmi S2 میں سیلفیز کے لئے پکسل بائننگ ٹیکنالوجی اور اے آئی بیوٹیفائی کی خصوصیات سے لیس 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ یہ فون 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے اے آئی ڈوئل کیمرے کا حامل ہے جس میں اے آئی فیس ان لاکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔
یہ فون کوالکوم سنیپ ڈریگن 625 پلیٹ فارم کا حامل ہے۔ Redmi S2 کا 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ بہتر روشنی کے ساتھ ہائی ریزولوشن تصاویر فراہم کرتا ہے۔ اس کا سینسر پکسل بائننگ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جو چار پکسلز سے معلومات کو یکجا کرتے ہوئے ایک بڑا 2.0um پکسل تشکیل دیتا ہے۔ یہ فون سینسرز لائٹ کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے اور کم روشنی کے ساتھ زیادہ روشن اور صاف تصاویر نکالتا ہے۔ آٹو ایچ ڈی آر کی سہولت کے ساتھ 16 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ خودکار طریقے سے بیک لائٹ انوائرمنٹ کو تلاش کرتے ہوئے ایچ ڈی آر افیکٹس کو شامل کرتا ہے۔ اس کا کیمرہ اے آئی bokeh افیکٹس کا حامل ہے جو متاثر کن طریقے سے بیک گرائونڈ کو ممتاز کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف عناصر جیسے کہ بالوں سے متعلق اشیاء اور مقبول ہاتھوں کے اشاروں کی درست طریقے سے شناخت کرتا ہے۔ Redmi S2 بیک پر 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل اے آئی ڈوئل کیمرہ کا حامل ہے۔ 12 میگا پکسل پرائمری سینسر میں 1.25um لارج پکسل ہے جو کم روشنی کے ماحول میں زیادہ روشن تصاویر نکالنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 5 میگا پکسل کا ثانوی سینسر ڈیپتھ انفارمیشن کے حصول اور bokeh افیکٹس کے ساتھ تصاویر نکالنے کے لئے ہے۔ پورٹریٹ موڈ میں فرنٹ اور بیک کیمرے اے آئی بیوٹی فائی کی سہولت سے آراستہ ہیں ۔ اس فون میں چہرے کی مقبول سیلفی کے اظہار کے لئے الگورتھم بھی دیا گیا ہے۔ Redmi S2 کوالکوم سنیپ ڈریگن 625 پلیٹ فارم کا حامل ہے جو متوازن کارکردگی اور توانائی کے استعمال کے لئے 14nm آرکیٹیکچر پر مشتمل ہے۔ Redmi S2 میں 5.99 انچ 18:9 فل سکرین ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس کی بیک سمت میں کروڈ ہے ۔ Redmi S2 میں تین سلاٹس دیئے گئے ہیں جن میں سے دو سلاٹس سم
کارڈ کے لئے اور ایک سلاٹ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے لئے دیا گیا ہے۔ یہ فون 256 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کرتا ہے۔ Redmi S2 میں آئی آر بلاسٹر کی خصوصیت بھی شامل ہے جبکہ اے آئی فیس ان لاکنگ اور ژائومی کا اپنا ژائو اے آئی وائس اسسٹنٹ شامل ہے۔ یہ فون دو رنگوں گولڈ اور گرے میں دستیاب ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج کے حامل فون کی ریٹیل قیمت 22,449 روپے ہے ۔
جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اس کی قیمت 27,499 روپے ہے۔ یہ سمارٹ فون 30 جون 2018ء سے پاکستان میں دستیاب ہے۔ ژائومی نے Redmi Note5 کے اجراء کا بھی اعلان کیا ہے جو فلیگ شپ لیول فوٹو گرافی کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ اس کا ڈوئل کیمرہ 1.4 میگا پکسل سینسر کا حامل ہے۔ اے آئی کیمرہ فیچر اور ایک ایل ای ڈی سیلفی لائٹ اس کے فرنٹ کیمرے میں دی گئی ہے۔ Redmi Note5 کسی بھی
وقت اور کسی بھی جگہ پر حیران کن تصاویر نکالنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ Redmi Note5 میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جو صرف فلیگ شپ سمارٹ فونز میں عمومی طور پر اختیار کئے جاتے ہیں۔ 12 میگا پکسل سینسر کا مین کیمرہ ایک بڑے 1.4 میگا پکسل کی خصوصیات سے لیس ہے جو زیادہ روشنی کے ساتھ کم روشنی کے ماحول میں بہترین رزلٹ فراہم کرتا ہے۔
اس کا کیمرہ 2PD (ڈوئل فوٹو ڈیوڈ) آٹو فوکس سے لیس ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پروفیشنل ڈی ایس ایل آر کیمروں میں عمومی طور پر دیکھی جا سکتی ہے جس کے نتیجہ میں زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آٹو فوکس کی سہولت میسر آتی ہے۔ اس کے مین 12 میگا پکسل سینسر کے ہر پکسل میں دو عدد فوٹو ڈیوڈز شامل ہیں اور مجموعی طور پر 30 ملین فوٹو ڈیوڈز اس میں شامل کئے گئے ہیں ۔
جو روائتی پی ڈی اے ایف کی سہولت کے حامل سینسر کے فوٹو ڈیوڈز کی تعداد سے 30 گنا زیادہ ہیں۔Redmi Note5 کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل سینسر سے لیس ہے جس میں ایل ای ڈی سیلفی لائٹ نصب ہے۔ جب پورٹریٹ موڈ مصروف ہو تو فرنٹ اور ریئر کیمرے ژائومی کی جدید بیوٹیفائی 4.0 موڈ پر آ جاتے ہیں جس میں مختلف افیکٹس ہیں جو ماہر میک اپ سیشن کی طرح قدرتی دکھائی
دینے کیلئے اے آئی کیلکولیشنز کے ذریعے بہتر بنائے گئے ہیں۔ Redmi Note5 کوالکوم کے جدید سنیپ ڈریگن 636 پلیٹ فارم پروسیسر کا حامل ہے جو 14nm مینوفیکچرنگ پروسیس پر مبنی ہے۔ یہ فون Kryo 260 آرکیٹیکچر، 1.8 گیگا ہرٹز کی زیادہ سے زیادہ کلاک سپیڈ کا حامل ہے اور اس کا Adreno 509 جی پی یو حیران کن کاردگی کو یقینی بناتا ہے۔
کوالکوم سنیپ ڈریگن 625 کے مقابلہ میں سنیپ ڈریگن 636 پروسیسر 40 فیصد زیادہ بہتر کارکردگی کے ساتھ کام کرتا ہے۔ صارفین اس فون پر 3 ڈی گیمز بغیر کسی پریشانی کے کھیل سکتے ہیں۔Redmi Note5 پہلی ڈیوائس ہے جس میں LPDDR4X کی ریم استعمال کی گئی ہے جو عمومی طور پر صرف فلیگ شپ فونز میں پائی جاتی ہے۔
زیادہ ریم کے ساتھ Redmi Note 5 زیادہ ایپلی کیشنز بیک وقت چلا سکتا ہے اور زیادہ بہتر طریقے سے ایک ایپلی کیشن سے دوسرے پروگرام میں سوئچ کیا جا سکتا ہے۔ Redmi Note5 کی دیگر خصوصیات میں 5.99 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس 18:9 فل سکرین شامل ہے۔ اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور فاسٹ چارجنگ کی سہولت دی گئی ہے۔ یہ فون جدید ترین MIUI9 آپریٹنگ سسٹم سے مزین ہے۔ Redmi Note5 فول سکرین ڈسپلے کی خصوصیات کا حامل ہے۔
صارفین نیوی گیشن بار کو مکمل طور پر ہٹا کر زیادہ سے زیادہ ڈسپلے ایریا کو استعمال کر سکتے ہیں۔ Redmi Note5 دو ورژن میں دستیاب ہے۔ 3 جی بی ریم اور 32 جی بی ریم کے ساتھ اس کی قیمت 24,499 روپے ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی ریم کے ساتھ اس کی قیمت 30,999 روپے ہے۔ یہ تین رنگوں لیک بلیو، گولڈ اور بلیک میں دستیاب ہے۔ ایک سادہ ٹی پی یو کیس Redmi Note5 کے ہر ڈبے میں شامل ہے۔