اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیواوے نے پہلی بار 8 جی بی ریم والا اسمارٹ فون آنر 10 جی ٹی متعارف کرا دیا ہے جو کہ آنر 10 کا اپ ڈیٹ ورژن ہے۔ آنر 10 کو رواں سال اپریل میں سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا تھا جبکہ مئی میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ تاہم اس میں صرف 4 اور 6 جی بی ریم والے ماڈلز کے آپشن تھے۔ ہیواوے آنر 10 فلیگ شپ فون فروخت کے لیے پیش آنر 10 جی ٹی میں 8 جی بی ریم کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر فیچرز کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو کہ ریگولر آنر 10 میں نہیں۔ آنر 10 جی ٹی 5.8 انچ کی لگ بھگ بیزل لیس ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جس میں آئی فون ایکس جیسا نوچ بھی موجود ہے۔
اس میں فنگرپرنٹ سنسر ہوم بٹن میں دیا گیا ہے جبکہ نوچ ڈیزائن میں 24 میگا پکسل سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ یہ فون کمپنی کے اپنے کیرین 970 پراسیسر کے ساتھ ہے جبکہ 3400 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یہ سستا ڈوئل کیمرہ فون لینا پسند کریں گے؟ اس کے بیک پر 16 اور 24 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، اسی طرح ہیڈفون جیک اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے۔ یہ فون 24 جولائی کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم آنر 10 کی پاکستان میں قیمت 56 ہزار روپے ہے تو آنر 10 جی ٹی یقیناً اس سے کچھ زیادہ مہنگا ہوگا۔