بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 1  جولائی  2018 |

بیجنگ (آئی این پی )آل چائینہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن(اے سی جے اے) کی ایگزیکٹوسیکرٹری وانگ دونگ مئے نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری دونوں ممالک کے درمیان بہت اہم منصوبہ ہے اور دونوں ممالک کی حکومتوں،کاروباری اداروں اورعوام کی کوششوں سے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں،دونوں ممالک کا میڈیا سی پیک سے متعلق ایک جیسی رائے رکھتا ہے،پاکستان ایس سی او کا رکن ہے،

ایس سی او علاقائی امن کیلئے بہت ضروری ہے،امید ہے کہ پاکستانی میڈیا اور آل چائینہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے درمیان مستقبل میں بھی مزید تعاون فروغ پائے گا ہم نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک تمام ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔آئی این پی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ صدر شی جن پنگ کا ایک اہم اقدام ہے اس منصوبے کے حوالے سے خطے کے 140سے زائد ممالک کی طرف سے بہت زیادہ موثر ردعمل سامنے آرہا ہے۔ہم نے 75 ممالک کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات قائم کیے ہیں جو بیلٹ اینڈ روڈ کا حصہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان بہت اہم منصوبہ ہے دونوں ممالک کی حکومتوں،کاروباری اداروں اورعوام کی کوششوں سے بہت اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے سے متعلق رپورٹنگ کے حوالے سے دونوں ممالک کے میڈیا کی جانب سے بہت اچھی خبریں اورمضمون شائع کے جارہے ہیں جس میں اقتصادی اور تجارتی تعاون بھی شامل ہے۔ سی پیک کی رپورٹنگ سے متعلق پاکستان اور چین کا میڈیا ایک جیسی رائے رکھتا ہے ۔انکا مزید کہنا تھاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے ہم باہمی مشاورت اور تعمیرات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اس کے نتائج باہمی مفاد میں ہونگے۔ہماری خواہش ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ شامل تمام ممالک کو فاہدہ پہنچے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ

پاکستان ایس سی او کا رکن ہے ۔ایس سی او علاقائی امن کیلئے بہت ضروری ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اسکی اہمیت میں سیاسی،ثقافتی اور اقتصادی سیکٹر بھی شامل ہو۔انھوں نے کہاکہ پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن جرنسلٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی ہے۔امید ہے کہ پاکستانی میڈیا اور آل چائینہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے درمیان مستقبل میں بھی مزید تعاون فروغ پائے گا ہم نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک تمام ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…