جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

غیرملکی کرنسی ذخائر کی بہتری کیلئے چین کا پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض

datetime 1  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ کی قیاس آرائیوں کے باوجود چین نے پاکستان کو اپنے غیرملکی کرنسی ذخائر میں ہونے والی کمی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ارب ڈالر کا قرض دے دیا۔بیجنگ کی جانب سے دیا گیا حالیہ قرضہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان کا اپنے غیر ملکی کرنسی ذخائر میں ہوتی کمی کو پورا کرنے کے لیے چینی قرضے پر انحصار بڑھ رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر گزشتہ برس مئی میں 16 ارب 40 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر رواں برس اسی ماہ میں 9 ارب 66 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کی وزارتِ خزانہ کے حکام نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ قرض پاکستان اور چین کے درمیان ایک سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت کا نتیجہ ہے جن کے بارے میں رواں برس مئی میں کچھ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔ وزارتِ خزانہ کے عہدیدار نے چینی کرنسی کے بارے میں تصدیق کی کہ ’یہ ہمارے پاس ہے‘ جبکہ دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ ’معاملہ مکمل ہوچکا ہے‘۔ تاہم اس حوالے سے جب وزراتِ خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ رواں برس اختتام پذیر ہونے والے مالی سال میں پاکستان کے لیے چین کا حالیہ قرض 5 ارب ڈالر کی حد کو عبور کرلے گا۔ وزارتِ خزانہ کے دستاویزات کے مطابق مالی سال 18-2017 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران چین نے پاکستان کو دوطرفہ قرض کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے۔ اس کے علاوہ اسی دوران پاکستان نے زیادہ چینی بینکوں سے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کیے تھے۔ خیال رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوشش بیجنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے تحت 57 ارب ڈالر سے بننے والے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے اور اس میں توانائی اور تعمیری ڈھانچے میں فنڈنگ کا چینی عہد ہے۔ ادھر تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کافی نہیں ہوگی، کیونکہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے بعد نئی انتظامیہ 2013 سے اب تک پاکستان کے دوسرے بیل آؤٹ کی جانب دیکھے گی جبکہ اسے آئی ایم ایف سے 6 ارب 70 کروڑ ڈالر کا پیکیج بھی موصول ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق موجودہ حالات کے تناظر میں، نئی منتخب حکومت ممکنہ طور پر آئی ایم ایف کے پاس جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…