بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

فلم دیکھتے ہی سنجے دت نے راج کمار ہیرانی اور رنبیر کپور کو گلے لگا لیا

datetime 1  جولائی  2018 |

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ’’بیڈ بوائے‘‘ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ گزشتہ روز ریلیز ہوئی جسے دیکھنے والوں نے اسے سپرہٹ فلم قرار دیا ہے مگر خود سنجے دت نے جب یہ فلم دیکھی تو راج کمار ہیرانی اور مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کو گلے لگا کر کیا کہا؟ حقیقت جان کر ہر آنکھ ہی اشکبار ہو گئی۔

فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے یش راج سٹوڈیوز میں فلم کی خصوصی سکریننگ کی جس میں ودھو ونود چوپڑا، سنجے دت، منیاتا دت، منیشا کوئرالہ، رنبیر کپور سمیت کئی سپرسٹارز شریک ہوئے۔ سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی یہ فلم مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کیساتھ بیٹھ کر دیکھی اور اس دوران راج کمار ہیرانی مسلسل ان کے چہرے کے تاثرات دیکھتے رہے کہ فلم کے کس موڑ پر وہ کیا تاثر دیتے ہیں۔بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ فلم ختم ہوئی تو سنجے دت کی آنکھوں میں آنسو تھے، انہوں نے مجھے اور راج کمار ہیرانی کو گلے لگایا اور کہا کہ اس فلم کا سیکوئل بھی بنآ کیونکہ میری زندگی میں ایسی بے شمار کہانیاں ہیں جو آپ کو نہیں بتائیں۔سنجو فلم کے رائٹر ابھیجیت جوشی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس سنجے دت کی زندگی سے متعلق 750 صفحوں پر مشتمل مواد ہے جس میں سے صرف 150 صفحے لے کر فلم بنائی گئی ہے اور ہمارے پاس 600 صفحے اب بھی موجود ہیں لیکن اگر سنجے دت کی بات کو مدنظر رکھا جائے تو ان کے پاس اپنی زنگدی سے متعلق بے شمار ’قیمتی ‘خزانہ موجود ہے۔دوسری جانب راج کمار ہیرانی نے واضح کر دیا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ کا سیکوئل نہیں بنایا جائے گا کیونکہ کسی کی زندگی پر بنائی گئی فلم کا سیکوئل نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ’’ایک شخص کی زندگی پر ایک ہی فلم بن سکتی ہے۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…