راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی کے حلقے پی پی 14 میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان دلچسپ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی نے ق لیگ کے سابق صوبائی وزیر قانون کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنماء راجہ بشارت نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف
میں شمولیت اختیار نہیں کی صرف انتخابی نشان لیا ہے اس سے پہلے تحریک انصاف نے اپنے پارٹی امیدوار زیاد کیانی کو صوبائی حلقہ پی پی 14 کا ٹکٹ جاری کیا تھا تاہم اب مسلم لیگ ق کے رہنماء اپنے پارٹی نشان ٹریکٹر کی بجائے بلے کے انتخابی نشان کے ساتھ الیکشن لڑیں گے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پارٹیاں اپنے نشان پر الیکشن لڑتی ہیں۔