جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عطاء الحق قاسمی پرمجموعی طورپر کتنے کروڑ خرچ کیے گئے،؟ حیرت انگیز انکشاف،پیسے واپس کر دیں ،چیف جسٹس ثاقب نثار، دھماکہ خیز احکامات جاری 

datetime 29  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے عطاء الحق قاسمی پر ستائیس کروڑ روپے خرچ کیے گئے، وہ پیسے واپس کر دیں تو کیس ختم کر دیں گے، عدالت نے عطاء الحق قاسمی ،پرویز رشید اور فواد حسن فواد کو منگل کو طلب کر لیا، جمعہ کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایم فی پی ٹی وی کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کی،

سماعت کے دوران وکیل عائشہ حامد نے عدالت کو بتایا کہ آڈٹ رپورٹ پر اعتراضات جمع کروا دیے ہیں ،عطاء4 الحق قاسمی نے دو سال میں86 .35 ملین روپے تنخواہ وصول کی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عطاء4 الحق قاسمی اتنی بھاری تنخواہ کے اہل تھے،ان پر 27 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، لوٹا،بالٹی، چادر اور تولیے بھی قاسمی صاحب کو پی ٹی وی نے لے کر دیے ، 15 لاکھ روپے کی اسلام آباد کلب کی ممبر شپ بھی پی ٹی وی نے نے دلوائی، چیف جسٹس نے کہا کہ اس وقت ہم کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں کیوں نا غیر قانونی تعیناتی کا کیس نیب کو بجھوا دیں ،عطاء4 الحق قاسمی 27 کروڑ روپے واپس کردیں تو کیس ختم کردیتے ہیں، یہ پیسے ڈیم کی تعمیر کے لیے رکھ دینگے ، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جتنے پیسے خرچ ہوئے ہیں وہ وزیراعظم اور سابق پرویز رشید دونوں سے وصول کریننگے،عدالت نے منگل کو عطاوالحق قاسمی ، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کو طلب کر لیا ، عطاوالحق قاسمی تعیناتی کی سمری جس پر وزیر اعظم نے دستخط کئے وہ بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی سے متعلق کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے عطاء الحق قاسمی پر ستائیس کروڑ روپے خرچ کیے گئے، وہ پیسے واپس کر دیں تو کیس ختم کر دیں گے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…