پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش ۔۔ انتہائی خوفناک ویڈیو منظر عام پر آگئی

datetime 27  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خانہ کعبہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش، مذموم اور گھنائونی حرکت کرنے والے شخص کو معتمرین نے پکڑ کر سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پٹرول سے بھری بوتل لئے خانہ کعبہ کے پاس کھڑا ہے اور اچانک خانہ کعبہ کے

اوپر لپٹے غلاف کعبہ پر یہ پٹرول پھینکنا شروع کر دیا ہے ۔ پٹرول چھڑکنے کے بعد یہ شخص حاجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کچھ کہتا ہے اور ہاتھ کے اشارے سے انہیں آگے بڑھ جانے کا کہتا ہے۔ اس شخص کو خانہ کعبہ پر پٹرول پھینکتے دیکھ کر وہاں موجود معتمرین اس کو دبوچ لیتے ہیں ، اس سے پہلے کہ کوئی بڑا سانحہ رونما ہو وہاں پر سکیورٹی اہلکار بھی پہنچ جاتے ہیں اور معتمرین کے شکنجے میں آئے اس شخص کو حراست میں لیکر حرم مکی کی حدود سے باہر لے جاتے ہیں۔ خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی گھنائونی اور مذموم حرکت کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص عرب دیہاتی لباس یعنی بدوئوں کے مخصوص لباس میں ملبوس ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنیوالے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کے بارے میں پتہ چلاتھا کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ رہے کہ اس سے قبل مسجد الحرام میں رواں ماہ کے دوران تیسرے شخص نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی بھی کی ہے۔عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے، خودکشی کرنے والا شخص بنگلا دیش کا شہری ہے۔حکام کا کہنا ہےکہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ مسجد الحرام میں رواں ماہ خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 9 جون کو فرانسیسی اور 16 جون کو سوڈانی شہری نے خودکشی کی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…