بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

آسکر اکیڈمی کی رکنیت کے لیے 59 ممالک کے 928 افراد کو دعوت

datetime 27  جون‬‮  2018 |

پیرس (شوبز ڈیسک)فلمی دنیا کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ ’آسکر‘ دینے والے ادارے ’’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘‘ نے دنیا کے 59 ممالک کے 928 اداکاروں، لکھاریوں، کیمرامین اور کوریوگرافر سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو رکنیت حاصل کرنے کے لیے دعوت نامے بھجوادیئے۔خیال رہے کہ ’دی اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز‘ کی جانب سے دیے جانے والے ایوارڈ کو ’آسکر‘ سمیت ’اکیڈمی‘ ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ فلمی دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے۔

تقریبا دنیا کے ہر ملک کے فنکار، فلم لکھاری، ڈائریکٹر اور کیمرامین کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے یہ ایوارڈ ملے۔آسکر ایوارڈ دینے والی اکیڈمی کے اس وقت بھی 6 ہزار سے زائد امیدوار ہیں، جن میں سے سے زیادہ مرد ہیں۔آسکراکیڈمی کو زیادہ مردوں کو نمائندگی دینے اورسیاہ فام لوگوں کے مقابلے زیادہ ترسفید فام لوگوں کو رکنیت دینے جیسے معاملات پر تنقید کا سامنا تھا۔اکیڈمی نے ہم آہنگی پیدا کرنے اور خود پر ہونے والی تنقید کو کم کرنے کے لیے پہلی بار اتنے سارے افراد کو نہ صرف رکنیت کی دعوت دی۔بلکہ ساتھ ہی اکیڈمی نے پہلی بار مردوں کے مقابلے خواتین اور سفید فام لوگوں کے مقابلے سیاہ فام سمیت دنیا کے مختلف خطوں کے افراد کو رکنیت کی دعوت دی۔آسکر اکیڈمی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق جن افراد کو دعوت دی گئی ہے، ان میں سے جو بھی دعوت کو قبول کریں گے، انہیں ممبر شپ دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق اگر تمام افراد نے دعوت کو قبول کیا تو ممبرز کی تعداد بڑھ کر 7 ہزار ہوجائے گی، جب کہ خواتین ارکان کی تعداد 28 فیصد سے بڑھ کر 31 فیصد ہوجائے گی۔اکیڈمی نے امریکا، برطانیہ، روس، بھارت، فرانس، ایران، جرمنی اور اٹلی سمیت دنیا کے 59 مختلف ممالک کے 928 اداکاروں، ڈائریکٹرز، لکھاریوں اور کیمرامین کو رکنیت کی دعوت دی ہے۔چینی اداکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے‘8 ایرانی افراد کو بھی دعوت دی گئی ہے ‘پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل نانجیانی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔اکیڈمی نے بھارت سے شاہ رخ خان، نصیر الدین شاہ، تبو، ادیتیا چوپڑا، منیش ملہوترا اور انیل مہتا سمیت مجموعی طور پر 15 افراد کو رکنیت کی دعوت دی ہے۔آسکر اکیڈمی نے گزشتہ برس ہولی وڈ فلم پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی رکنیت اس وقت معطل کردی تھی، جب ان پر 100 سے زائد اداکاراؤں و خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ کے الزامات عائد کیے تھے۔ہاروی وائنسٹن کے خلاف امریکا میں گرینڈ جیوری کے اندر مقدمہ زیر سماعت ہے، جس نے ان پر فرد جرم عائد کی تھی۔ہاروی وائنسٹن نے فرد جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو جھوٹا قرار دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خواتین کی رضامندی سے ان سے جنسی تعلقات قائم کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…