اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

سلمان خان کی فلم’ ’ریس3‘ ‘کی رفتار کو بریک لگ گئے‘بدترین فلموں میں شامل

datetime 27  جون‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم’ ’ریس3‘ ‘کی رفتار کو بریک لگ گئے فلم دنیا کی 100 بدترین فلموں میں شامل ہوگئی۔فلموں سے جْڑے ریکارڈ مرتب کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلموں سے متعلق فہرست مرتب کی ہے جس کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان اوربوبی دیول کی فلم’’ریس3‘‘دنیا کی 100 بدترین فلموں میں سے ایک قراردی گئی ہے، فہرست میں ’’ریس3‘‘ 79 ویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی ایم ڈی بی نے سوشل میڈیا پرفلم کو ملنے والے ردعمل اور تبصروں (ریویو) کو مدنظر رکھتے ہوئے فہرست تیار کی ہے۔ فلم کو 5 میں سے صرف 2.6 اسٹارز ملے ہیں جب کہ شائقین کی زیادہ تر تعداد نے فلم کی کہانی کو کمزور قرار دیا ہے۔ یہاں تک کہ چند روز قبل گوگل نے بھی سلمان خان کو ’’ریس3‘‘ریلیز ہونے کے بعد ’بدترین اداکار‘قراردے دیاتھا۔عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو عید کی چھٹیوں کا فائدہ پہنچا اس لیے فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی اور فلم تین دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکی، تاہم دوسرے ہفتے میں فلم نے صرف 16 کروڑ کمائے ۔150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’’ریس3‘‘ 11 دنوں میں صرف 156 کروڑ ہی کماسکی۔فلمی تجزیہ نگار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ فلم کی کم کمائی کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو بڑانقصان ہوسکتاہے، بیرون ملک بزنس کو ملا کر فلم کی کمائی 255 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ قائدے سے فلم کو صرف بھارت میں 190 کروڑ کا بزنس کرنا چاہئیے تھا لیکن تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ فلم 175 کروڑ بھی کمالے تو غنیمت ہے۔ ’ریس3‘ کے علاوہ فہرست میں مزید بالی ووڈ فلمیں ’ہمت والا‘، ’ہم شکلز‘، ’اور کیا کول ہیں ہم ‘ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ریس3‘‘میں سلمان خان کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اورجیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…