منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ڈاکٹرز ،انجینئیرز کو شادی کا لالچ دے کر دھوکا دینے والی دلہن گرفتار،قبضے سے لاکھوں روپے کے زیورات اور دیگر سامان برآمد، حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  جون‬‮  2018 |

بلند شہر(آئی این پی)بھارت میں ڈاکٹروں اور انجینیئروں کوشادی کا لالچ دینے والی لٹیری دلہن کو گرفتار کر لیا گیا،دلہن کے قبضے سے تقریبا5لاکھ روپے کے زیورات اور مختلف کمپنیوں کے 17موبائل فون ضبط کرلئے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ہٹ فلم ڈالی کی ڈولی کی طرز پر انجینیئرز اور ڈاکٹروں کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹنے والی دلہن کو پولیس نے اس کے بھائی کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ لڑکی کے قبضے سے تقریبا5لاکھ روپے کے زیورات اور مختلف کمپنیوں کے 17موبائل فون ضبط کرلئے گئے۔

ضلع کوتوالی علاقے میں رہنے والی 26سالہ رانی اور اس کا بھائی پرمود لوگوں کو دھوکہ دیا کرتے تھے۔ پرمود اخبار میں شادی کا اشتہار شائع کرانے والوں کے پاس لڑکی کا والد بن کرشادی کے خواہشمندوں سے رابطہ کرتا ۔ لڑکی دکھانے کیلئے انہیں کسی ہوٹل میں بلاکر وہاں لڑکی کو دکھایا جاتا ۔ پسند آنے پر دولہا سے فوراایک موبائل ، قیمتی سوٹ ، ساڑی ، انگوٹھی ، گلے کا ہار ، پازیب لڑکی خریدوالیتی۔تفتیش کے دوران لڑکی نے بتایا کہ وہ 2سال میں تقریبا60لوگوں کو دھوکہ دے چکی ہے۔رانی نے اتراکھنڈ کے رہنے والے انجینیئر اشیش سے باقاعدہ شادی کی ۔ اس کے بعد رانی کو اپنے گھر لے گیا رات میں لڑکی نے اشیش کو نشہ آور گولیاں دودھ میں ملا کر پلادی جس سے وہ بیہوش ہوگیا ، دلہن گہنے روپے لیکر وہاں سے چمپت ہوگئی۔رانی نے مزید بتایا کہ ضلع بریلی کے کھمریاگاوں کے رہنے والے ڈاکٹر برجیش سے ملاقات کے بعد اس سے سونے کی چین، انگوٹھی اور کنگن خریدوائے اورشادی کی تاریخ طے کردی۔ مقررہ تاریخ آنے پر فون بند کردیا ، ڈاکٹر نے مقدمہ درج کرایا لیکن وہ مستقل پتہ بتانے سے عدالت میں قاصر رہا۔ہلدوانی کے سینٹرل اسپتال میں ڈاکٹر شیشوپال گنگوار سے بھی شادی کیلئے حامی بھرکر ان سے تقریبا2لاکھ روپے کی شاپنگ کرالی ۔بریلی کے نواب گنج کے رہنے والے ڈاکٹر اروند بھی رانی پر فریفتہ ہوگئے۔

انہوں نے تقریبا90ہزار روپے کی شاپنگ کرائی۔اٹاوہ کے رہنے والے راہول سکسینا نے بھی رانی سے شادی کرنے کے چکر میں 60ہزار روپے کی شاپنگ کرکے دھوکہ دہی کا شکار ہوئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں سگے بھائی بہن ہیں۔ وہ کسی سے فون پر شادی کیلئے معاملہ طے ہونے کے بعد اس موبائل نمبر کا استعمال دوبارہ نہیں کرتے تھے۔ نئی سم لیکر نیا شکار تلاش کرتے تھے۔ شکایت ملنے پر موبائل نمبر ٹریس کئے گئے تو رانی اور اس کے بھائی پرمود کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں نے پولیس کے سامنے اقبال جرم کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…