بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

دبئی، پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں بنگلاد یشی اور پاکستانی شہری کو بڑی سزا سنادی گئی،افسوسناک انکشافات

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی ) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے بنگلاد یشی اور پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کے الزام میں 3، 3 برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں عدالت نے ملازمت کی غرض سے دبئی جانے والے

پاکستانی شہری کو تشدد اور قتل کرنے کے جرم میں دو افراد کو تین، تین برس قید کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔پبلک پراسیکیوشن کی دستاویزات کے مطابق 34 سالہ بنگلادیسی اور 22 سالہ پاکستانی شہری نے متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔دبئی پولیس کے ترجمان کے مطا بق ایک مجرم نے مقتول کو پکڑا اور دوسرے شخص متاثرہ پاکستانی پر مکوں کی برسات کردی۔عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران مکینک اور کنسٹرکشن کا کام کرنے والے پاکستانی شہری نے متاثرہ شخص پر تشدد اور قتل کرنے کے الزامات کی تردید کی۔ عدالت نے مجرم کو تین برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کے احکامات دیئے۔ بنگالی شہری نے بھی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص اور پاکستانی شہری میں جھگڑا چل رہا تھا اور میں ان دونوں کے درمیان جھگڑا ختم کروا رہا تھا۔ متاثرہ شخص کی موت ایک حادثہ تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…