ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شیخ رشید کا قلم دوات کے بجائے کس نشان سے الیکشن لڑنے پر غور شروع کر دیا الیکشن جیت کر راولپنڈی کے عوام کو کس بڑے پروجیکٹ کا تحفہ دوں گا، پنڈی بوائے نے ن لیگ کے ناراض رہنما چوہدری نثار کے حوالے سے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے موٹرسائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں ، راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے،کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ا یکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوں کی لوٹی دولت واپس لا ئو ں گا۔

اتوار کو شیخ رشید اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں نکلے اور ناشتے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں قلم دوات کی جگہ موٹرسائیکل کا انتخابی نشان لے لوں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اقتدار میں آ کر نالہ لئی ا یکسپریس اور غازی بروتھا پراجیکٹ مکمل کروں گا اور چوروں اور ڈاکوں کی لوٹی دولت واپس لا ئو ں گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ انتخابات میں راولپنڈی کی دونوں نشستوں پر ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے اور قلم دوات اور بلا راولپنڈی سے تمام سیٹیں جیتے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہماری وجہ سے لیگی دھڑوں میں صلح ہوئی، انتخابی مہم جاری ہے اور آخری 10 دن سائیکل پر انتخابی مہم چلاں گا۔ چوہدری نثار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے خلاف پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے امیدوار کھڑا نہیں کیا، چوہدری نثار آزاد حیثیت سے الیکشن جیتیں گے۔یاد رہے کہ شیخ رشید قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور 62 راولپنڈی سے انتخاب لڑیں گے جنہیں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت حاصل ہے ان دونوں حلقوں میں پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ این اے 62 میں شیخ رشید کا مقابلہ (ن)لیگی امیدوار بیرسٹر دانیال چوہدری سے ہوگا جو سینیٹر تنویر چوہدری کے صاحبزادے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…