اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

شریف خاندان کے خلاف عمران خان کی بڑی سازش پکڑی گئی ساکھ کو کیسے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں،برطانوی اخبار کی رپورٹ کو بنیاد بنا کر کیا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، خبر رساں ادارے نے پول کھول دیا

datetime 24  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این ) لندن فلیٹس،برطانوی اخبار کی رپورٹ پر عمران خان کی پروپیگنڈے کی کوشش،خبر ٹویٹ کر کے لوگوں سے رائے مانگ لی ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقے نے قوم کی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا اس حوالے سے مزید پڑھئے۔عمران خان نے برطانوی میڈیا ڈیلی میل کی ایک خبر کو

سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مزید پڑھیے کیسے کرپٹ حکمرانوں اور انکے خاندانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستانی قوم کی دولت پر ڈاکہ ڈالا’۔برطانوی میڈیا رپورٹ میں لندن کے علاقے مے فیئر میں موجود ایون فیلڈ پراپرٹیز کا ذکر کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہاں موجود 4 فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف 1993 سے جب بھی وہ لندن آتے ہیں تو انہیں فلیٹوں میں قیام کرتے ہیں جن کی مالیت کم از کم 7 ملین پاؤنڈ ہے۔ گوہ کہ اس خبر میں شریف فیملی یا نواز شریف پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم لندن فلیٹس کے حوالے سے پاکستان میں چلنے والے مقدمات کا ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی نئی بات نہیں کی گئی تاہم عمران خان نے اس خبر کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے اور لوگوں کے کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ لندن فلیٹس کے حوالے کچھ نیا سامنے آ گیا ہے جو کہ دھماکہ خیز ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرسماعت تین ریفرنسز میں سے ایک لندن پراپرٹیز سے متعلق ہے جو ٹرائل کے آخری مرحلے میں ہے۔نواز شریف کے بچے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کر چکے ہیں ۔‎خبر میں شریف فیملی یا نواز شریف پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تاہم لندن فلیٹس کے حوالے سے پاکستان میں چلنے والے مقدمات کا ذکر کیا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی نئی بات نہیں کی گئی تاہم عمران خان نے اس خبر کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش کی ہے اور لوگوں کے کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ لندن فلیٹس کے حوالے کچھ نیا سامنے آ گیا ہے جو کہ دھماکہ خیز ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…