منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

ن لیگی امیدوار جمال لغاری سنگین دھمکیوں اور غنڈہ گردی پر اتر آئے ساتھیوں کے ساتھ ہوائی فائرنگ ، تحریک انصاف کی امیدوار زرتاج گل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 23  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں انتخابات کا ہنگامہ شروع ہو چکا ہے اورانتخابی امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کر چکے ہیں۔ اسی دوران کئی ناخوشگوار واقعات بھی دیکھنے کو سامنے آرہے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ جنوبی پنجاب میں پیش آیا ہے جہاں ن لیگ کے امیدوار جمال لغاری کے حامی سرعام انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرتے نظر آرہے ہیںجبکہ جمال لغاری

کی جانب سے اپنی مخالف امیدوار زرتاج گل کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں جس کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔ جمال لغاری جب اپنے حلقے میں کمپین کے سلسلے میں نکلے تو اس دوران ان کے حامیوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جب کہ اس موقع پر جمال لغاری نے اپنی مخالف امیدوار زرتاج گل کو دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے حامیوں کو زرتاج گل کو سڑک استعمال کرنے سے روکنے کی ترغیب دیتے ہوئے ان کا راستہ راستہ روکنے کا بھی کہا۔ جمال لغاری کا کہنا تھا کہ ’’اگر حلالی ہو تو زرتاج گل کو روڈ کراس نہیں کرنے دینا‘‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جب جمال لغاری اپنے حلقے کے دورے پر تھے تو چند نوجوانوں نے جمال لغاری کا راستہ روک کر ان سے سوال و جواب کئے اور ان سے بحث کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ جمال لغاری کے اپنے حلقے کے دورے کے موقع پر ان کے حامیوں کی جانب سے شدید جذباتی مناظر دکھائے گئے جبکہ کئی حامی یہ کہتے ہوئے بھی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں ہم زرتاج گل کو روڈ کراس نہیں کرنے دینگے ، تحریک انصاف کو لگ سمجھ جائے گی۔ خیال رہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے پر زرتاج گل کی جانب سے بھی بیان سامنے آیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے مخالف امیدوار جمال لغاری کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔س سے قبل جب جمال لغاری اپنے حلقے کے دورے پر تھے تو چند نوجوانوں نے جمال لغاری کا راستہ روک کر ان سے سوال و جواب کئے اور ان سے بحث کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…