قاہرہ(آئی این پی)مصر کے شمالی ساحی علاقے جمصہ کے شہری سمندر کے کنارے ایک عجیب وغریب مخلوق دیکھ کر خوف اور حیرت کا شکار ہوگئے،مردہ عجیب الخلقت جانور ڈولفن کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم اس کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے شمالی ساحی علاقے جمصہ کے شہری سمندر کے کنارے ایک عجیب وغریب مخلوق دیکھ کر خوف اور حیرت کا شکار ہوگئے۔
سمندر کی لہروں نے عجیب الخلقت مردہ جانور کو خشکی پر پھینک دیا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے۔مقامی شہریوں اور ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک ایسا کوئی جانور نہیں دیکھا۔ اپنے حجم کے اعتبار سے بھی یہ ایک عجیب وغریب جانور ہے۔دوسری جانب جمصہ شہر کے ساحلی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ساحل سمندر پرایک عجیب وغریب جانور کے پائے جانے کی اطلاعات ملی تھیں۔ حکام کو موقع پربھیجا گیا۔ جانور کو دیکھنے سمندری علوم پر ریسرچ کرنے والے انسٹیٹیوٹ کی ٹیمیں، ماہی گیر، ماحولیاتی شعبے کے حکام اور المنصورہ یونیورسٹی کے ماہرین نے اس جانور کا معائنہ کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مردہ عجیب الخلقت جانور ڈولفن کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم اس کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں مصر کے شمالی ساحی علاقے جمصہ کے شہری سمندر کے کنارے ایک عجیب وغریب مخلوق دیکھ کر خوف اور حیرت کا شکار ہوگئے،مردہ عجیب الخلقت جانور ڈولفن کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم اس کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے شمالی ساحی علاقے جمصہ کے شہری سمندر کے کنارے ایک عجیب وغریب مخلوق دیکھ کر خوف اور حیرت کا شکار ہوگئے۔ سمندر کی لہروں نے عجیب الخلقت مردہ جانور کو خشکی پر پھینک دیا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے۔