بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

اہل خانہ کے ہمراہ عید کی چھٹیاں منانے کیلئے سیاحتی مقام پر آنیوالے صوبائی اسمبلی کے امیدواررحمت اللہ صافی کیساتھ لرزا دینے والے واقعہ، بیٹوں کے ہمراہ پہاڑ پر موجود تھے کہ اچانک۔۔۔تین بیٹے لقمہ اجل بن گئے

datetime 18  جون‬‮  2018 |

ژوب(آئی این پی)بلوچستان میں عید کے دوسرے روز انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ضلع ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین بھائی جاں بحق جبکہ والد اور ایک بھائی زخمی ہوگئے،حادثہ بلوچستان کے سیاحتی پہاڑی علاقے سلیازئی کے مقام میں پیش آیا جہاں زخمی رحمت اللہ صافی کے اہل خانہ عید کی چھٹیاں منانے آئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے حصہ لینے والے رحمت اللہ صافی اپنے چار بیٹوں کے ہمرا تفریح کے لیے یہاں پہنچے تھے

کہ لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا،مقامی افراد اور سیاح فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جائے وقوع پر پہنچے لیکن تین نوجوانوں کو بچا نہ سکے تاہم رحمت اللہ صافی اور ان کے بڑے بیٹے کو بچالیا گیا،جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔نصیب اللہ صافی کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے کی لاشوں کو نکال لیا گیا جن کی عمریں بالترتیب 8، 10 اور 13 سال تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…