چاند نظر آیا کہ نہیں؟ عید کب ہو گی؟ متحدہ عرب امارات میں اعلان کر دیا گیا

14  جون‬‮  2018

دبئی (نیوز ڈیسک) خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے متحدہ عرب امارات میں 15 جون بروز جمعہ عید الفطر منائی جائے گی ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، متحدہ عرب امارات میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

رویت ہلال کمیٹی کا اعلان نماز مغرب کے بعد متوقع ہے۔ دوسری جانب ہانگ کانگ میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اسلامک بورڈ آف ٹرسٹیز ہانگ کانگ کا خصوصی اجلاس جامع مسجد کولون میں منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں ہانگ کانگ کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل مورخہ 15 جون بروز جمعہ عیدالفطر ہوگی۔پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف کے دفترمیں جاری ہے۔ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں بحرین‘قطر‘ کویت سمیت کسی ریاست نے چاندنظرآنے یا نہ آنے کا اعلان ابھی تک نہیں کیا‘ اس کے علاوہ انڈونیشیا‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان‘ عراق‘ مصر‘اردن اور دیگر مسلم ممالک میں چاند سے متعلق اجلاس جاری ہیں اور اس بات کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں کہ ان ممالک میں بھی چاند نظر آ جائے گا۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ اس دفع شاید تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام مسلم امہ نے ایک ہی دن یعنی 17 مئی کو روزہ رکھا تھااور یہ کہا جا رہا تھا کہ شاید اس دفع پورے مسلم ورلڈ میں ایک ہی دن عید بھی ہوگی۔واضح رہے کہ بہت سے عرب‘یورپی اور براعظم امریکا کے ممالک میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہی عیدالفطر منائی جاتی ہے اور ان ممالک میں سعودی عرب اور یواے ای کی جانب سے ہی نئے ہلال کی رویت کے اعلان کا اعتبار کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…