جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

انتخابات 2018 ء ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ،شہباز شریف 2، عمران خان 5مریم نواز 2،بلاول بھٹو2،چوہدری نثاربھی 2حلقوں سے میدان میں،حتمی تفصیلات جاری

datetime 11  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)آئندہ عا م انتخابات 2018 ء میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ پیر کو مکمل ہو گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے لاہور اور ڈیرہ غازی خان، عمران خان نے اسلام آباد، بنوں، کراچی، لاہور اور میانوالی، مریم نواز شریف نے لاہور کے دو حلقوں جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے لیاری اور لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا اور کلرسیداں کے حلقہ سے بطور آزاد امیدوار، مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان، سراج الحق نے دیر، اسفند یار ولی خان نے چارسدہ، پرویز الہٰی نے گجرات اور تلہ گنگ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ پیر کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز ریٹرننگ آفیسران کے دفاتر میں جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع پر کارکن وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے رہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری اور کوٹلی ستیاں کے حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے سہ پہر چار بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کی خاطر اس میں 2 گھنٹے کا مزید اضافہ کر دیا تھا اور اسے 6 بجے تک توسیع دیدی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے جانے والے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 8 جون مقرر کی گئی تھی تاہم لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد اسے 11 جون تک بڑھا دیا گیا تھا جس کے بعد انتخابی شیڈول میں بھی ردوبدل کیا گیا تاہم پولنگ شیڈول کے مطابق 25 جولائی کو ہی ہو گی۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری روز امیدواران اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے رہے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک ہو گی جبکہ ریٹرننگ افسران کی

جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22 جون جبکہ اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے یہ اپیلیں 27 جون تک نمٹائی جائیں گی۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور فہرست کا اجراء 29 جون جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جون کو الاٹ کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ بھی 11 جون مقرر کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کو انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کی بھی اجازت دیدی گئی ہے، ان کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…