منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کے ساتھ خصوصی نوعیت کے تزویری تعلقات استوار ہیں، مصری صدر

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے سعودی عرب کے ساتھ خصوصی اور تزویری تعلقات استوار ہیں اور وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق انھوں نے یہ بات قاہرہ میں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد القطان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر مصری وزیر خارجہ

سامح شکری اور انٹیلی جنس سروس کے قائم مقام سربراہ عباس کامل بھی موجود تھے۔صدر السیسی نے کہا کہ مصر سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور مختلف علاقائی امور کے بارے میں سعودی عرب سے مشاورت اور روابط کو جاری رکھنا چاہتا ہے تاکہ عرب اور اسلامی اقوام کو درپیش چیلنجز سے ان کے عوام کے مفاد میں نمٹا جاسکے۔مصری ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی نے بتایا کہ سعودی وزیر مملکت نے صدر السیسی کو شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات کے حوالے سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔صدر السیسی نے بھی جواب میں خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی اہمیت کے حامل خصوصی تعلقات پر زور دیا ہے۔مصری ترجمان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…