بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

موٹر سائیکل سوار ہو جائیں ہوشیار، ٹریفک پولیس اب کیا کرنے والی ہے؟ سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا گیا

datetime 7  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن ،بغیر ہیلمٹ اور موٹر سائیکل پر دوسے زائدسواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا ہے جبکہ ایجوکیشن ونگ لوگوں کو آگاہی فراہم کریگا۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہاہے کہ شہریوں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی،سیکٹر انچارج اپنی بیٹ کا ذمہ دار ہوگا

ڈیوٹی میں کوتاہی اور لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہو گی جبکہ اچھی کارکردگی والوں کو انعامات دیں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں روڈ ڈسپلن کو قائم رکھنے کے لئے لین وائلیشن کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں خصوصاً موٹر سائیکل سوارجو لین وائلیشن کی پابندی نہیں کرتے،بغیر ہیلمٹ اور موٹر سائیکل پردو سے زائد سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی لین وائلیشن کی پابندی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دےئے گئے ہیں جبکہ ایجوکیشن ٹیم مختلف جگہوں پر شہریوں میں لین وائلیشن کے متعلق آگاہی فراہم کرے گی،ہر بیٹ انچارج انسپکٹر اپنے علاقے کا ذمہ دار ہوگا ڈیوٹی میں لاپرواہی اور کوتاہی کرنیو الوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اچھی کارکردگی والے افسران و جوانوں کو انعامات بھی دےئے جائیں گے شہریوں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،ایس پی ٹریفک خالد رشید اور ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید خود اس مہم کی نگرانی کریں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے لین وائلیشن ،بغیر ہیلمٹ اور موٹر سائیکل پر دوسے زائدسواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا ہے جبکہ ایجوکیشن ونگ لوگوں کو آگاہی فراہم کریگا۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہاہے کہ شہریوں سے بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…