منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ملک میں انتخابات کے دوران دھاندلی ہوتی رہی ہے ،جاوید ہاشمی

datetime 6  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات کے دوران دھاندلی ہوتی رہی ہے‘ یہ نواز شریف کا کام نہیں‘ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کواستعمال کر کے پھینک دیتے ہیں‘الزام ہے کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے‘ ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں‘ اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے۔

بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن)لیگ کے رہنماء جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے کل رات سپریم کورٹ میں پیشی کا نوٹس ملا اس لیے حاضرہوا۔ وکیل بھی بھیج سکتا تھا مگر عدلیہ کے احترام میں خود پیش ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ الزام لگایا گیا  کہ اصغر خان کیس میں آئی ایس آئی نے سیاست دانوں کو پیسہ دیئے، ہم الزام لگائیں تو کہتے ہیں ملک دشمن ہیں‘ اگر آئی ایس آئی ملوث ہے تو اسکا جواب انہوں نے خود دینا ہے۔جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالا گیا ایف آئی اے نے تحقیقات کیں، میرا نام کہاں سے آیا، کیسے آیا، پھر بھی پانچ سال سزا بھگتی۔ میرا نام پیپلز پارٹی نے اس کیس میں ڈالا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے سامنے آج بھی کھڑا ہو کر کہا میں حاضر ہوں۔ یہ جھوٹا الزام ہے اسکو غلط ثابت کرنے کے لیے آج یہاں آیا ہوں۔ جو لوگ پورے ملک میں آپکی جنگ لڑ رہے ہیں وہ ایسا کام کیوں کریں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اس ملک میں الیکشن میں دھاندلی ہوتی رہی ہے، یہ نواز شریف کا کام نہیں۔ خفیہ ہاتھ ہمیشہ سیاست دانوں کواستعمال کر کے پھینک دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…