واشنگٹن(آئی این پی)معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس نیخدشہ ظاہرکیا ہے کہ کیٹ نے خودکشی کی ہے۔برطانوی ٹی وی کے
مطابق فیشن ڈیزائنر اور تاجر خاتون نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی رہائش گاہ پر کپڑے کا پھندہ بنایا اور لٹک گئیں۔ نیویارک پولیس نے کیٹ کی موت کو خودکشی قرار دیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔



















































