بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بھارت ، جاپانی خاتون سیاح جنسی درندوں کی بھینٹ چڑھ گئی، جنسی درندہ گرفتار، جاپانی خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے ملزم کو شناخت کر لیا، افسوسناک انکشافات

datetime 3  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں ایک جاپانی خاتون سیاح جنسی درندوں کی بھینٹ چڑھ گئی،مشتبہ بھارتی جنسی درندہ کو گرفتار کر لیا گیا، جاپانی خاتون نے بھی مجسٹریٹ کے سامنے ملزم کو شناخت کر لیا، ملزم ٹیکسی ڈرائیور نکلا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک جاپانی خاتون سیاح کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بھارت ریاست ہما چل پردیش کی پولیس افسر شالینی اگنی ہوتری نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں جنسی حملے کا نشانہ بننے والی جاپانی سیاح کا ٹیکسی ڈرائیور ملوث ہے۔ ان کے بقول تیس سالہ جاپانی سیاح نے گھومنے پھرنے کی خاطر ٹیکسی کرائے پر لی تھی۔ ڈرائیور پورے دن اس خاتون سیاح کو مشہور علاقے دکھاتا رہا اور شام میں ایک سنسان علاقے میں لے جا کر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ واقعہ منالی کے قریب پیش آیا۔شالینی اگنی ہوتری نے مزید بتایا، ’’ طبی معائنے سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ہم نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور جاپانی خاتون نے بھی مجسٹریٹ کے سامنے ڈرائیور کو شناخت کر لیا ہے‘‘۔ ہما چل پردیش کے پہاڑی علاقے سیاحوں میں مشہور ہیں۔ پولیس کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے اگلے ہی روز ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارت میں دسمبر 2012ء4 میں ایک طالبہ کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد ایسے واقعات پرعوامی سطح پر شدید رد عمل سامنے آنا شروع ہوا تھا۔ تاہم بعد ازاں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی بھی کی گئی لیکن اس کے باوجود آئے دن بھارت سے جنسی زیادتی کی خبریں سامنے آتی ہیں۔ بھارت میں ایک جاپانی خاتون سیاح جنسی درندوں کی بھینٹ چڑھ گئی،مشتبہ بھارتی جنسی درندہ کو گرفتار کر لیا گیا، جاپانی خاتون نے بھی مجسٹریٹ کے سامنے ملزم کو شناخت کر لیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…