جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

لاہور سے مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی کے 13حلقوںکے امیدوار فائنل مریم نواز الیکشن لڑیں گی یا نہیں ؟حیران کن خبر آگئی

datetime 2  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن نے ضلع لاہور کے قومی اسمبلی کے 14حلقوں میں سے 13میں امیدوار کھڑے کر دئیے، نام فائنل، انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے گرین سگنل دیدیا گیا۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلع لاہور میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں نئے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک حلقہ کا فیصلہ فی الحال التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف حمزہ شہباز اور مریم نواز کو قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی کا الیکشن بھی لڑیں گے جبکہ حلقہ این اے 120 سے کلثوم نواز کی جگہ مریم نواز کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ مریم نواز یہاں سے ماجد ظہور کی جگہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن بھی لڑیں گی۔ این اے 124 سے حمزہ شہباز کا نام فائنل کیا گیا ہے وہ پی پی 147 سے ایم پی اے کے امیدوار بھی ہوں گے جبکہ پی پی 146 سے میاں مجتبیٰ شجاع کا نام فائنل کیا گیا ہے۔این اے 128 کیلئے شیخ روحیل اصغر ،این اے 129 کیلئے سردار ایاز صادق کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔این اے 134 سے شہباز شریف خود امیدوار ہوں گے یہاں کے صوبائی حلقہ سے ایم پی اے کا الیکشن بھی لڑیں گے ۔نئے حلقہ این اے 131 میں خواجہ سلمان رفیق این اے 132 سے خواجہ سعد رفیق کے نا م فائنل کیے گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 133 کیلئے خواجہ احمد احسان کا نام اوکے کر دیا ہے تاہم سردار ایاز صادق اور خواجہ احمد حسان کے حلقے تبدیل ہو سکتے ہیں ۔این اے 123 کیلئے ذرائع کے مطابق ملک ریاض کے نام کو کلیئر کر دیا گیا ہے انکے نیچے پی پی 144 سے خواجہ عمران نذیر کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ پی پی 145 کیلئے غزالی سلیم بٹ کے مقابلے میں عمران گورایاکو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے این اے 126 سے مہر اشتیاق کے نام فائنل کیا گیا ہے ۔این اے 127 کیلئے پرویز ملک ،اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ این اے 134 کیلئے ملک افضل کھوکھر اوراین اے 135 کیلئے ملک سیف الملوک کھوکھر کا نام فائنل کر دیا گیاہے این اے 136 کا فیصلہ التوا میں ہے تاہم ان حلقوں کے امیدواروں کے ناموں میں آئندہ دو تین روز میں ردوبدل کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…