بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی خوشیاں دوبالا ، حرمین ٹرین میں مفت سفر کرنے کی شاندارسہولت کا اعلان

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)کل یکم جون سے ہر ہفتے کے اختتام پر حرمین ٹرین میں مفت سفر کا اعلان  ،مقصد سفر کے خواہش مند شہریوں کو اس تجربے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔حرمین ٹرین کی انتظامیہ کے اعلان کے مطابق سعودی شہری مکہ مکرمہ ، جدہ اور مدینہ منورہ میں منظور شدہ مراکز سے مفت سفر کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے۔ اس طرح وہ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے راستے دونوں مقدس

شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے۔ سعودی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر رمیح بن محمد الرمیح کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی کامیابی کے لیے سعودی عوام کی آراء اور تجاویز کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ الرمیح نے بتایا کہ ہر ہفتے کے اختتام پر مفت سفر کا یہ سلسلہ تجارتی بنیادوں پر حرمین ٹرین کے آپریشن شروع ہونے تک جاری رہے گا۔ ٹرین کا تجارتی آپریشن رواں برس ستمبر سے شروع ہونے کی توقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…