منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری،بڑی ٹیم بن گئی

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ کیلئے خوشخبری،بڑی ٹیم بن گئی، بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے کے باوجود پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئی۔ پاکستان کی اس ترقی کی وجہ قومی کرکٹ ٹیم کی اپنی کارکردگی نہیں بلکہ دراصل یہ انگلش کرکٹ ٹیم کی مرہون منت ہے جو ایک درجہ تنزلی کے بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی فتح کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر رہی اور اسے ہار کا خمیازہ آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑا۔انگلینڈ کو تیسرے نمبر پر برقرار رہنے کے لیے سیریزمیں لازمی فتح درکار تھی لیکن انہیں ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔جہاں ایک طرف انگلینڈ کی تنزلی ہوئی تو دوسری جانب اس کا فائدہ پاکستان کو پہنچا جو درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے تاہم اگر بنگلہ دیش کے خلاف سیریز ہارنے یا ڈرا ہونے کی صورت میں پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں تنزلی ہو جائے گی۔آئی سی سی رینکنگ میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور جنوبی افریقہ 124پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا 118پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔پاکستان 103پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 102پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 99پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 96پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بھارت 95پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 79پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں جبکہ بنگلہ دیش اور زمبابوے بالترتیب نویں اور دسویں درجے پر موجود ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…