ساہیوال(این این آئی)ڈیڑھ کروڑ رو پے کا بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار این اے 147رانا عامر شہزاد کو تھانہ سٹی ساہیوال نے گرفتار کر لیا ۔رانا عامر شہزاد سابق تحصیل ناظم نے نور شاہ کے ایک بیوپاری فیاض بھٹی کوڈیڑھ کروڑ کروڑ رو پے کا چیک 20مئی 2013کو دیا جو بنک نے بوگس قرار دے دیا جس کے بعد با اثر رانا عامر شہزاد کے خلاف پولیس
مقدمہ درج نہیں کر رہی تھی کہ عدالت کے حکم پر 5اکتوبر 2017کو مقدمہ تھانہ سٹی پولیس ساہیوال نے درج کر لیا جس کے بعد ملزم نے سیشن کورٹ ساہیوال سے حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کرالی جسے عدالت نےمنسوخ کر دیا تو ملزم عدالت سے فرار ہو گیا ۔جس پر ہائی کورٹ سے ملزم نےحفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کرائی جسےعدالت نےآج منسوخ کر دیااور پولیس نےہائیکورٹ کےجج کاظم شمس کی عدالت سےباہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔