رحیم یار خان(نیوزڈیسک) ’’بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ‘‘ شاہد خاقان عباسی کے ساتھ شیخ زید ایئر پورٹ رحیم یار خان آمدکے موقع پر ایسا کام ہوگیا کہ وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،’’بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ‘‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوٹ مٹھن میں بے نظیر پل کی افتتاحی تقریب کے بعد گزشتہ روز شیخ زید ائر پورٹ رحیم یار خان آمدکے موقع پر ائر پورٹ پر کوئی بھی مسلم لیگی رہنما ،
ممبر پارلیمنٹ یا پارٹی رہنما انکے استقبال کو نہ آیا۔صرف ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) نے وزیر اعظم کا استقبال کیا اور پھر بعد میں انہیں اسلام آباد رخصت کیا ،تاہم اس موقع پر شیخ زید ائر پورٹ پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ ن لیگی پارٹی رہنما اور بلدیاتی اداروں کے سربراہ انکے استقبال کے لئے ائر پورٹ پر موجود ہوتے تھے