اسلام آباد (این این آئی) آبپاشی کے لئے پانی کی قلت میں خطرناک حد تک اضافہ، ارسا نے خطرے کی گھنٹی بجادی ٗذخائر میں بھی صرف دو لاکھ بیس ہزار ایکڑ پانی رہ گیا۔ارسا کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریاؤں مین پانی کی آمد ایک لاکھ بارہ ہزار نو سو اور اخراج ایک لاکھ 19 ہزار تین سو کیوسک ہے، آبی ذخائر میں پانی کا ذخیرہ بھی صرف دو لاکھ بیس ہزار
ایکڑ ہے، سندھ اور پنجاب کو اکیاون اکیاون فیصد کمی کا سامنا ہے دونوں صوبوں کو بالترتیب پچپن ہزار اور ستاون ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ٗ بلوچستان کو آٹھ ہزار اور خیبر پختونخواہ کو تین ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، مجموعی طور بھی پانی کی قلت انچاس فیصد سے زیادہ ہے ارسا کے مطابق رم سٹیشنز پر اکیاون اور کینالز میں قلت 65 فیصد تک ہے۔