بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا انھیں چین ۔فرانس مراسل کے امکانات میں مکمل اعتماد ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں ڈیاؤیو تائی سٹیٹ گسٹ ہاؤس میں فرانس کے سابق صدر فرنکوئس ہولاندے کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ صدر شی نے کہا کہ ہم نے آپ کے دورے صدارت کے دوران ایک دوسرے ملک کے دورے کیے اور چین فرانس جامع تزویراتی پارٹنرشپ کو فروغ دیا۔
جس نے دوطرفہ تعلقات کی طویل المعیاد ترقی کے لیے ٹھوس بنیاد کا کام کیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ مجھے چین اور فرانس کے تعلقات کے امکانات میں مکمل اعتماد ہے انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ چین اور فرانس کے درمیان جنوری میں فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کے سرکاری دورہ چین کے دوران دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں وسیع تر اتفاق رائے طے پایا ہے۔ چین یورپی یونین کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرنے کے لیے تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ عالمی صورتحال میں زبردست اور پیچیدہ تبدیلیاں آئی ہیں ممالک زیادہ آزاد ہوتے جارہے ہیں۔ اور کوئی ملک تنہا نہیں رہ سکتا ۔انہوں نے کہا کہ چین تزویراتی رابطے میں اضافے کثیر الجہتی ازم پر قائم رہنے عالمی چیلنجوں کا مل کا آزالہ کرنے اور عالمی اقتصادی پیداوار کو فروغ دینے کے علاوہ تجارت اور سرمایہ کاری کی لیبرللائزیشن اور سہولت کاری کے لیے فرانس کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہے تاکہ ورلڈآرڈر کا تحفظ کرنے میں مدد دی جاسکے۔ یہ ورلڈ آرڈر پرامن ،مستحکم ، کھلا اور مشمولا ہونا چاہیے۔فرانس کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ انھیں اس بات پر خوشی ہے کہ انہوں نے اپنے دورے صدارت کے دوران چین اور فرانس کے تعلقات میں اضافہ کرنے کے لیے کوششیں کی ہیں اور جامع تزویراتی پارٹنر شپ کو محمیز دی ہے۔انہوں نے شی کی قیادت میں بین الاقوامی امور میں چین کے فعال کردار کی بے حد تعریف کی ۔