پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بازوؤں کو سمیٹنے والے نئے جہاز کو پرواز کا پروانہ مل گیا، اس منفرد جہاز میں ایسی خصوصیات ہیں جنہیں دیکھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(سی ایم لنکس) بوئنگ کمپنی کے نئے مسافر بردار طیارے کو پرواز کے لیے اجازت نامہ دیدیا گیا ہے۔ اس طیارے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ لینڈنگ کے وقت اپنے بازو سکیڑ لیتا ہے۔بوئنگ 777 ایکس کے بازو (وِنگز) کا گھیر 235 فٹ ہے لیکن اس چوڑائی میں وہ ایئرپورٹ کے روایتی گیٹ سے نہیں جڑ سکتا۔ اسی وجہ سے لینڈنگ کے بعد اس کے بازو سکڑ کر 212 فٹ تک کیے جاسکتے ہیں۔

بوئنگ کمپنی کے مطابق 18 مئی کو اس طیارے کے نئے ڈیزائن کے استعمال کی منظوری دیدی گئی ہے اور فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) نے ایک رپورٹ میں طیارے کی خصوصی ڈیزائن سے وابستہ پرواز کے اجازت نامے کی درخواست کی ہے کیونکہ اپنے بازوؤں کی طوالت کی وجہ سے ایئرپورٹ کے روایتی گیٹس سے جڑنہیں سکتا اور اس کے لیے طیارہ ازخود اپنے بازو سکیڑسکتا ہے۔تاہم بوئنگ کو اپنے نئے طیارے کے بازو مزید پھیلانے کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ کاربن فائبر سے بنے یہ بازو طیارے کا ایندھن بچانے میں اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ اس سے پرواز کے دوران ہوا کی مزاحمت (ڈریگ) کم کرنے میں مدد ملے گی۔لینڈنگ اور گیٹ پر آتے ہوئے بوئنگ 777 ایکس کے بازو سکڑ جائیں گے جس کیلیے بازو کا یہ نظام انتہائی پیچیدہ بنایا گیا ہے اور اس کے بند ہونے والے حصے میں کوئی ایندھن نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ اکثر مسافر بردار طیاروں کے بازوؤں میں ایندھن بھی بھرا جاتا ہے۔فوجی طیاروں میں بازو سکیڑنے کی ٹیکنالوجی ایک عرصے سے استعمال ہورہی ہے لیکن پہلی مرتبہ اسے مسافر بردار طیاروں کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ بوئنگ نے اعلان کیا ہے کہ 2020 میں اس طرح کا پہلا طیارہ مسافروں کو لے کر اپنی پہلی اڑان بھرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…