جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا فنون لطیفہ سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں، سعیدہ امتیاز

datetime 25  مئی‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل سعیدہ امتیازنے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کاکام لیا جاتا ہے جب کہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرنے کا اس سے بہترکوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سعیدہ امتیازنے کہا کہ دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریوں میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں جن کو دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے۔

ان فلموں میں ہماری زندگی سے وابستہ ان تمام شعبوں کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے ساتھ ایسی دلچسپ اندازسے معلومات دی جاتی ہے کہ لوگوں کو اس سے سیکھنے کا موقع ملتاہے اوران کے مسائل میں بہت کمی آجاتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں لالی وڈ میں بننے والی فلموں کی تعداد میں جہاں ہر سال حیرت انگیزکمی آتی رہی ہے، وہیں ان کا معیار بہترہونے کے بجائے متاثرہوا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستانی فلم سے دوری اختیارکی اوران کا رجحان ٹی وی ڈراموں، تھیٹرکے ساتھ ساتھ غیرملکی فلموں کی جانب بڑھا۔ مگراب ایک مرتبہ پھر سے پاکستانی فلم کا معیار بہترہورہا ہے۔ اس میں کچھ خامیاں دکھائی دیتی ہیں لیکن ان کو درست کیاجاسکتا ہے اورمجھے لگتا ہے کہ نوجوان فلم میکرز اس بارے میں ضرور سوچتے ہونگے۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ دیکھاجائے تو ہماری فلموں کی پسندیدگی میں بھی ہردن اضافہ ہورہا ہے اورماضی کی طرح اعلیٰ تعلیم یافتہ فنکاروں کے چاہنے والوں کی تعداد اب بڑھ رہی ہے۔ جہاں تک بات ٹیلنٹ کی ہے توبلاشبہ پاکستانی فنکار کسی سے کم نہیں ہے۔ اس کی بڑی مثال بھارت میں کام کرنیوالے فنکاروں سے بھی دی جاسکتی ہے۔ اگرہمارے فنکارباصلاحیت نہ ہوتے توانھیں کبھی بھی وہاں کام کرنے کی پیشکش نہ کی جاتی۔اداکارہ نے کہا کہ میں بھی بہت جلد سلورسکرین پرجلوہ گرہونگی، لیکن اس حوالے سے تفصیلات فی الوقت کنٹریکٹ کے مطابق نہیں دے سکتی۔ مگراپنے چاہنے والوں کو صرف اتنا کہوں گی کہ وہ مجھے ایک نئے روپ اور انداز میں دیکھیں گے، جوان کوخوب انٹرٹین کرے گا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…