منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ٹائیگر وڈز ، لنزے وون کی جوڑی ٹوٹ گئی

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز نے اپنی گرل فرینڈ لنزے وون سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔لنزے وون سکیئنگ میں اولپمک چیمپئن ہیں۔ جوڑے کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کئے گئے اعلان کے مطابق دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں مصروف رہتے ہیں اور ایک دوسرے کیلئے وقت نکالنے میں شدید دشواری محسوس کرتے ہیں، اسی لئے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ لنزے وون نے اس بارےمیں اپنے فیس بک پیج پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کے مطابق جوڑے نے تین سال ایک ساتھ رہنے کے بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے۔ ادھر وڈز کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ گزارا گیا وقت ان کے لیے ہمیشہ باعث مسرت رہے گا۔ اس جوڑی کو آخری بار گذشتہ ماہ کھیلے گئے ماسٹرز گالف ٹورنامنٹ میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا اور اس موقعے پر وڈز کی 7 سالہ بیٹی سیم اور6 سالہ بیٹی چارلی بھی ساتھ تھیں۔ قبل ازیں ٹائیگر وڈز نےسویڈن سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل سے شادی کی تھی تاہم 2010 میں متعدد غیر ازدواجی تعلقات منظرِ عام پر آنے کے بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…