منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی ہاکی ٹیم ناکامیوں کی دلدل سے نہیں نکل پائی

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم ناکامیوں کی دلدل سے نہیں نکل پائی، آسٹریلیا میں جاری چار ملکی ہاکی ٹیم میں گرین شرٹس مسلسل دوسری شکست سے دوچار ہوگئے۔میزبان ٹیم کے بعد ان کی اے سائیڈ نے بھی یکطرفہ میچ میں 3-1 سے شکست دیدی، قومی ٹیم کی طرف سے واحد گول محمد عرفان نے کیا، فاتح ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ مٹون، بلیک گاورز اور گلین سمپسن نے ایک ایک بار گیند کو جال کا راستہ دکھایا، دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے میں 7-0 سے زیر کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن ایک برس سے زائد عرصہ سے مالی بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے گرین شرٹس مسلسل دوسری بار ملائیشیا میں شیڈول سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہی بلکہ رواں برس بیلجیئم میں شیڈول اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں کے لیے اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں لگایا گیا کیمپ بھی فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ختم کرنا پڑا۔
اس مایوس کن صورت حال کے بعد صدر پی ایچ ایف اختر رسول نے وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جن کی خصوصی ہدایت پر پنجاب اسپورٹس بورڈ نے کیمپ اور قومی ٹیم کے دورئہ آسٹریلیا کے لیے91 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی گرانٹ جاری کی، کینگروز کے دیس جانے سے قبل ٹیم منیجمنٹ میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کے حوالے سے بلند و بانگ دعوی کیے گئے لیکن ایونٹ کے ابتدائی دو میچوں میں ہی قومی ٹیم کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے۔ ہوبارٹ میں جاری انٹرنیشنل چیلنج کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے مقابلے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں6 گول سے شکست کا مزہ چکھنے کے بعد گزشتہ روز کے مقابلے میں بھی گرین شرٹس کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا اور میزبان اے نے مہمان ٹیم کو 3-1 سے ہرادیا۔
ہوبارٹ میں ہونے والے اس میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں بالخصوص جونیئرز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ کے دوران متعدد بار گول کرنے کے سنہری مواقع ضائع کیے،اس صورتحال کا میزبان آسٹریلوی ٹیم نے بھر پور فائدہ اٹھایا اور تمام شعبوں میں آو¿ٹ کلاس کرتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔یاد رہے کہ یہ آسٹریلیا اے کی مسلسل دوسری فتح ہے، اس سے قبل میزبان ٹیم نے جنوبی کوریا کو زیر کیا تھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ٹرینٹ مٹون، بلیک گاورز اور گلین سمپسن نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ پاکستانی ٹیم کی طرف سے محمد عرفان پاکستانی ٹیم کی طرف سے واحد گول بنانے میں کامیاب ہوئے، ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ منگل کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ کے ایک اور میچ میں ا?سٹریلیا نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے میں 7-0سے ہراکر بازی اپنے نام کرلی، آسٹریلیا کی جانب سے جیک ویٹن اور میٹ گوہڈز نے 2، 2 جبکہ جمی ڈائر اور میتھیو ڈاسن نے ایک، ایک بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…