یوٹیوب نے نئی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا(کل) متعارف کرائی جائے گی، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

21  مئی‬‮  2018

کیلیفورنیا(آئی این پی ) ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے میوزک اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا،سروس (کل) منگل 22 مئی سے متعارف کرائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب کی میوزک اسٹریمنگ سروس 22 مئی سے متعارف کرائی جائے گی،ابتدائی طور پر امریکا،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، میکسیکو اور جنوبی کوریا میں یہ سروس قابل استعمال ہوگی تاہم آئندہ ہفتوں میں دنیاکے دیگر ممالک میں بتدریج اسے فراہم کیا جائے گا۔میوزک اسٹریمنگ سروس میں

نئے فیچر میں شامل کیے گئے ہیں جیسے کہ ذاتی پلے لسٹ جو کہ یوٹیوب کی انفرادی ہسٹری اور دیگر استعمال کے ذرائع کی بنیاد پر تیار ہوگی۔ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے یوٹیوب پریمیم بھی متعارف کرانے کا فیصلہ ہے جو کہ یوٹیوب ریڈ سبسرکشن سروس کی تبدیل شدہ شکل ہے۔یوٹیوب میوزک اسٹریمنگ سروس مفت فراہم کی جائے گی جب کہ میوزک پریمیم سروس کے لیے پیسے ادا کرنا ہوں گے، 9.99 ڈالرز ماہانہ ادائیگی کرکے پریمیم سروس بغیر اشتہارات کے حاصل کی جاسکے گی۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…