لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشر یف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر قیادت (ن) لیگ کی3گھنٹے سے زائد تک سیاسی اور دیگر امور پر مشاورتی بیٹھک‘تحر یک انصاف سمیت سیاسی مخالفین کو عام انتخابات میں بھر پور ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ‘پنجاب سمیت پورے ملک میں انتخابی امیدواروں کے انتخاب‘انتخابی مہم بارے معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ‘نگران وزیر اعظم کے لیے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ‘(ن) لیگ عام انتخابات میں ’’ووٹ کو عزت دو ‘‘کے نعرے کے تحت ہی
انتخابی نعرے سے ہی میدان میں آئیگی جبکہ پارٹی کے قائد میاں نوازشر یف کو عام انتخابات تک اپنے موقف میں نرمی لانے اور متنازعہ معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز رائے ونڈ میں ہونیوالے (ن) لیگ کے مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشر یف ‘وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ‘(ن) لیگ کے صدر میاں شہباز شر یف ‘وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق ‘رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبا زشر یف ‘سینیٹر پرویز رشیداور مر یم نوازشر یف سمیت دیگر مر کزی اور صوبائی قائدین شر یک ہوئے جس میں پاکستان کی سیاسی صورتحال ‘میاں نوازشر یف کے انٹرویو سے پیدا ہونیوالی صورتحال ‘عام انتخابات کی تیاریوں اور امیدواروں کے چناؤ اور نیب مقدمات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کہ حکمت عملی طے کی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف نے کہا کہ (ن) لیگ مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ انتخابی میدان میں آئیں گی اور سیاسی مخالفین کو بھر پور شکست دیں گی ہم اصولوں اور نظر یہ کی سیاست کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی پنجاب اور وفاقی حکومت نے غر بت ‘مہنگائی ‘بے روزگا ری ‘دہشت گردی سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے جو اقدامات کیے ہیں انکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور
پاکستان کے عوام (ن) لیگ پر بھر پور اعتماد کر تے ہیں اس لیے2018کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ بھر پور کامیابی حاصل کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ میں جیل جانے سے خوفزدہ ہونیوالا نہیں جہاں بھی رہوں گا اصولوں پر قائم رہوں گا چاہے اس کیلئے جتنی مر ضی قر بانی ہی کیوں نہ دینا پڑ ے اس موقعہ پروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلی شہبا زشر یف نے بھی عام انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے قوم سے عام انتخابات میں کیے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا ہے اور سیاسی مخالفین کو عام انتخابات میں عوام عبر تناک شکست سے دوچار کر یں گے ۔