اٹک (آئی این پی ) اٹک کی دو قومی اور 5صوبائی سیٹوں کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواہشمند اتنے امیدوار سامنے آگئے کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا،دلچسپ صورتحال، تفصیلات کے مطابق اٹک کی دو قومی اور 5صوبائی سیٹوں کیلئے 30امید واروں نے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارمز سے کھڑے ہونے کیلئے انٹرویو دے دیے یہ بات انفارمیشن سیکرٹری نارتھ پنجاب اور ضلعی صدر پی ٹی آئی اٹک قاضی احمد اکبر نے میڈیا کو بتائی انہوں نے امیدواروں کی
جانب سے انٹر ویو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ NA-56پر میجر طاہر صادق ، زین الہی ، ایمان وسیم اور وسیم گلزار نے انٹرویو دیا NA-55اٹک IIکیلئے میجر ریٹائرڈ طاہر صادق اور سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم انٹرویو دینے والوں میں تھے اسی طرح صوبائی کی5نشستوں PP-01میں سید یاور بخاری ، بریگیڈیرریٹائرڈ عاصم نواز خان، PP-02قاضی احمد اکبر ، چنگیز خان،PP-03طاہر صادق ، سردار محمد علی ، اکبر خان تنولی ، شفقت طاہر خیلی ، عبداللہ خان اور ممتاز حسین ماجھیا شامل ہیں جبکہ PP-04کرنل ریٹائرڈ ملک انور ، ملک امانت راول ، رفعت ناز ، صوبائی اسمبلی کے آخری حلقہPP-05سے پیر عباس محی الدین ، ملک نوید ، یوسف خٹک ، خان وزیر خٹک ، ملک جمشید الطاف ، رفعت حیات ، ملک اسماعیل ، ملک ھارون رمضان اور سردار ممتاز خان انٹرویو شامل تھے قاضی احمد اکبر نے کہا کہ NA-55میں دو امیدوار ، NA-56میں چار امیدوار اور PP-01سے 05تک چوبیس امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے انٹرویو کے مرحلے سے گزر گئے جس کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر اندر کر دیا جائے گا کہ کس امیدوار کو کس سیٹ پر ٹکٹ دیا جائے ۔