لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کے درمیان انتخابی اتحاد کے فیصلہ نے مسلم لیگ (ن)کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ‘دونوں جماعتو ں کی قیادت پنجاب میں آئندہ الیکشن کے موقع پر انتخابی اتحاد کیلئے رابطے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماں کے درمیان یہ طے پاگیا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں پنجاب کی
حد تک ایک دوسرے سے سیاسی تعاون کریں گے اور اس سلسلے میں انتخابی اتحاد بنانے جانے کا بھی امکان ہے جس کے لئے دونوں سیاسی جماعتوں میں براہ راست رابطے موجود ہیں دونوں جماعتیں انتخابات میں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ بھی کریں گی تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان ممکنہ انتخابی اتحاد مزید پریشانی کاباعث بن سکتاہے ۔