منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

لاڑکانہ میں ایک اور جوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، زیادتی کرنیوالا پیپلزپارٹی کے بااثر سیاسی رہنما کا قریبی ساتھی نکلا، تصاویر اور ویڈیو بناکربلیک میل کیاجاتارہا،شرمناک انکشافات

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو یونین کونسل بنگل ڈیرو میں ایک اور جوان لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آگیا، زیادتی کرنے والا جوابدار پیپلزپارٹی بنگل ڈیرو کا بااثر اور ڈسٹرکٹ لاڑکانہ کے صدر عبدالفتاح بھٹو کا قریبی ساتھی نکلا، پولیس نے کارروائی کرتے ملزم کو معاون خاص نجمہ سومرو سمیت گرفتار کر لیا۔ ملنے والی تفصیلات کے مطابق رتوڈیرو پولیس اسٹیشن لاشاری کی حد گاؤں بنگل ڈیرو میں صائما بھٹو سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، بنگل ڈیرو کی رہائشی

پیپلزپارٹی یونین کاؤنسل بنگل ڈیرو کا سابق جنرل سیکریٹری عطائی ڈاکٹر غلام قادر سومرو پر زیادتی اور حراسمینٹ کرنے کا الزام، لاشاری پولیس اسٹیشن پر واقعہ کا کیس داخل، متاثرہ لڑکی نے تھانے پر پہنچ کر پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔ اس موقع پر متاثرہ لڑکی صائما سے بات کرنی چاہی تو خود پر قابو نہ پا سکی اور رو پڑھی اور مجھے انصاف کپی کے سوا کچھ اور نہ کھ سکی، جس کے بعد اس کے ماموں تاج محمد بھٹو نے میڈیا سے بات کرتے بتایا کہ صائمہ بھٹو واقعہ جنوری میں پیش آیا تھا وہ ایک سلائی سینٹر پر کام سیکھنے جاتی تھی ووکیشنل ووم?ن سینٹر جو کی ایک پرائیویٹ این جو اوز کی جانب سے قائم تھا جہاں پر مقامی لیڈی انچارج نجمہ سومرو جو وہاں مینجر تھی۔ اس نے ہمارے گھر آ کر صائما کی آنکھ کے علاج کے لیے اس کو اپنے ساتھ کراچی لیے جانے کو کہا تھا اور لڑکی کی زمیداری بھی خود پر اٹھائی تھی۔ اس عورت نجمہ سومرو نے غلام قادر سومرو کے ساتھ مل کر بچی صائما کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اور اس کی تصاویر اور وڈیو بنائی اور لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا، جس کو پانج ماہ گزر گے تھے اور کل رات صائما نے خودکشی کی کوشش کی جس سے وجہ پوچھی گئی تو اس نے واقعے کے بابت اطلاع دیا۔ جس پر ہم نے غلام. قادر سومرو کے خلاف کیس داخل کروایا ہے ان کا، مزید کہنا تھا کے غلام قادر سومرو ایک بااثر افراد ہے جو پیپلز پارٹی کا خاص بندہ ہے اور لاشاری تھانے کے ایس ایچ او بھی پیپلز پارٹی کے کہنے پر مقرر کیا ہوا ہے، دوسری جانب پولیس اسٹیشن لاشاری کے ایس ایچ او سے واقعے کے حوالے سے بات کی تو اس کا کہنا تھا کے ہمنے کاروائی کرتے جوابدار غلام قادر سومرو کو نجمہ سومرو سمیت گرفتار کرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے پولیس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…