اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی سلمان غنی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ختم ہوتے ہی ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھایا جائے گا اور اس کا مقصد ن لیگ کے ووٹ بینک پر اثر انداز ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ جونہی مرکز اور پنجاب سے ن لیگ کی حکومت آئینی طور پر ختم ہو گی تو فوری طور پر ملک میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا جائے گا تاکہ
ووٹرز کو اس بات کا یقین دلایا جا سکے ن لیگ کی حکومت اپنے تمام تر دعوؤں کے باوجود ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکی ہے اور اس طرح ن لیگ کے ووٹ بینک کو توڑا جائے گا۔ سلمان غنی نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی جانب سے ضروری ہے کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائے جس سے وہ عوام کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہو جائے کافی حد تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔