اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چائے کے ٹھیلے پر چائے فروخت کرنے والا ارشد خان اچانک اپنی خوبصورت آنکھوں اور شکل کی وجہ سے مشہور ہو گیا۔ اس کی تصویر سامنے آنے کی دیر تھی ارشد خان کی تو قسمت ہی بدل گئی، اسے اشتہارات میں لے لیا گیا اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں کام کرنے کی پیشکشیں بھی موصول ہونا شروع ہو گئیں، ارشد خان ان جھمیلوں میں ایسا مصروف ہوا کہ اپنے مداحوں کی آنکھوں سے ہی اوجھل ہو گیا، اب اس
کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر پاکستانی حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ ارشد خان کو آخر کیا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک افطار پارٹی میں ارشد خان کی یہ نئی تصویر لی گئی اور جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے یہ ہی سوال پوچھا کہ آخر یہ اتنا کمزور کیوں ہو گیا ہے اور قدرتی خوبصورتی جس کی وجہ سے ارشد خان یہاں تک پہنچا ہے وہ بھی کہیں گم ہو گئی ہے۔