ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حیوانیت کی گھناؤنی مثال قائم، پنجاب کے اہم شہر میں قرض خواہ نے مقروض شخص کی میت پر لاٹھیاں برسا دیں، لرزہ خیز واقعہ، مقدمہ درج کر لیا

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تلہ گنگ (نیوز ڈیسک) ہمارے ہاں جب کوئی شخص فوت ہو جاتا ہے تو جنازے سے قبل اس کے لواحقین لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ فوت ہونے والے شخص نے کسی کا کوئی قرض تو نہیں دینا تو عموماً اس موقع پر لوگ بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کو معاف کر دیتے ہیں یا پھر ان کے لواحقین سے وہ پیسے بعد میں وصول کر لیتے ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں اخلاقی قدریں ناپید ہوتی جا رہی ہیں،

پنجاب کے ایک اہم شہر تلہ گنگ میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں اخلاقی قدروں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی ہیں، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ساٹھ سالہ شخص فوت ہو گیا وہ مقروض تھا لیکن قرض خواہ نے اس کی میت کو بھی نہ بخشا، اس شخص کی موت کے بعد بھی وہ اپنا قرض واپس لینے کے لیے پہنچ گیا اور فوت شدہ شخص کو قرض نہ دینے پر اس کی میت کو لاٹھیوں سے مار کر بدلہ لیا۔ قرض خواہ نے اپنے ساتھیوں سمیت میت کو نماز جنازہ کے لیے لے جانے سے روکنے کی کوشش کی اور میت پر لاٹھیاں برسا دیں۔ اس مقروض شخص کے بیٹے نے ان ملزمان کے خلاف تھانہ میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔ اس شرمناک واقعہ پر اہل علاقہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے، رپورٹ درج ہوجانے کے بعد پولیس ملزمان کی تلاش کر رہی ہے مگر انہیں تاحال کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ ہمارے ہاں جب کوئی شخص فوت ہو جاتا ہے تو جنازے سے قبل اس کے لواحقین لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ فوت ہونے والے شخص نے کسی کا کوئی قرض تو نہیں دینا تو عموماً اس موقع پر لوگ بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کو معاف کر دیتے ہیں یا پھر ان کے لواحقین سے وہ پیسے بعد میں وصول کر لیتے ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں اخلاقی قدریں ناپید ہوتی جا رہی ہیں، پنجاب کے ایک اہم شہر تلہ گنگ میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں اخلاقی قدروں کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی گئی ہیں

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…