پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

عام انتخابات کیلئے امیدوار ہی نہ ملے ،بڑی سیاسی جماعت کو بڑا جھٹکا، شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا،امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کا اعلان

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر نے کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 25مئی2018ء تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن، E-11/4، اسلام آبادپہنچ جانی چاہئیں۔ صدرپاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نامدرخواست کے

ساتھ 30000روپے کا پی پی پی پی کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے ٗنامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو توقعات سے بہت کم امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد پارٹی قیادت نے درخواستیں طلب کرنے کی مدت میں توسیع کے ساتھ ساتھ پلان بی پر بھی عملدرآمد کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت پیپلزپارٹی متعدد حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کے بجائے آزادامیدواروں کی حمایت کرے گی اور آزاد امیدوار کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…