ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومت اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،تفصیلات جاری

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی کمپیورٹرائزیشن کے کنٹریکٹ میں تین سال کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیا۔اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے کیبنٹ کی سب کمیٹی کے اراکان نے شرکت کی ۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم سلمان خان، آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز ، سی سی پی او لاہور امین وینس ، سپیشل سیکرٹری ہوم کے علاوہ جوڈیشری اور محکمہ داخلہ کے اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس میں نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کی قیادت چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے کی جبکہ ان کے ہمراہ ڈی جی پراجیکٹ نادرا ذوالفقار علی ، کرنل ایم جعفر ، ڈائریکٹر پراجیکٹس وریام شفقت او ر پراجیکٹ مینجر عمران ملک شامل تھے ۔اس موقع پر اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کے معاہدے کو سال 2020 تک تین سال کے لئے توسیع دی گئی ۔ابتدائی معاہدہ اس سے قبل 2017 ء تک کیلئے طے پایاتھا ۔جس کے تحت اسلحہ لائسنسوں اور ایکسپولیسو میٹریل کی تجدید اور اجراء کے حوالے سے آرمز ڈیلرز ، مینوفیکچررز اور پنجاب کے اسلحہ بردار نجی اداروں کو جدید سہولیات اور تقاضوں سے ہمکنار کیاگیاہے ۔تفصیلی بریفنگ اور معاہدے کی تفصیلات طے کرنے کے بعد چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اعظم سلمان خان نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے ۔  حکومت پنجاب اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان پنجاب بھر میں اسلحہ لائسنس کی کمپیورٹرائزیشن کے کنٹریکٹ میں تین سال کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیا۔اس حوالے سے سول سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں امن و امان کے حوالے سے کیبنٹ کی سب کمیٹی کے اراکان نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…