بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک کا ادائیگیاں آسان بنانے کیلئے کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر ادائیگیوں کو آسان بنانے کے لیے اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کرائے گا۔ فیس بک کی کرپٹو کرنسی کے ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی ڈیوڈ مارکوس کریں گے جو اس وقت فیس بک میسنجر کو بھی دیکھ رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کی اپنی کرپٹو کرنسی کو رائج ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ بلاک چین ٹیکنالوجی خود ابھی اپنے ابتدائی دور سے گزر رہی ہے۔فیس بک تب تک اپنی کرپٹو کرنسی کو لانچ نہیں کرے گا جب تک وہ خود بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹرانزایکشن کو ہینڈل کرنے کے قابل نہ ہوجائے۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے جنوری میں نئے سال کا عزم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپنی بلاک چین ٹیکنالوجی کے حوالے سے تجربات کرے گی۔پچھلے ہفتے سامنے آنے والی رپورٹس میں پتا چلا تھا کہ فیس بک نے اپنی مصنوعات میں بلاک چین سلوشنز فراہم کرنے کے لیے ایک نئی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ برانچ بنائی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…