اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر کوئی معنی نہیں رکھتا،کشمیریوں کی لاشوں کے بدلے مقبوضہ کشمیر انفراسٹرکچر،اقتصادی پیکجز منظور نہیں،بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ترقیاتی کام محض دکھاوا ہیں،ان خیالات کا اظہار یاسین ملک کی اہلیہ مشعال نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے شہادتیں اقتصادی پیکجز یا پیسوں کے لئے نہیں دیں، رمضان المبارک کے دوسرے دن آزاد کشمیر
میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،جو سلوک بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھا ہے وہ کیسے بھول سکتے ہیں؟موجودہ صورتحال عالمی برادری اورنام نہاد بھارتی جمہوریت کو جھنجوڑ رہی ہے،بھارتی فوج مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہے،بھارت سرکار مقبوضہ کشمیر ریاستی دہشتگردی کو چھپانے کیلئے ایسے ڈرامے کر رہی ہے،بھارت جو مرضی کر لے ہم اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے۔