جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی،نصرت سحر عباسی کی جانب سے شہلا رضا کو جوتا دکھانے پر بات بڑھ گئی ،خاتون رہنما کی حرکت کوجرم قرار دیدیا گیا، پیپلزپارٹی رہنمائوں سے کیا ، کیا فائدےحاصل کرتی رہیں، شرمناک الزامات عائد کر دئیےگئے

datetime 19  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی نے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا جس پر شہلا رضا شدید برہم ہوگئیں اور انہیں ایوان سے باہر نکلوادیا اور کہا کہ نصرت سحر عباسی ایوان میں شور شرابا کرتی ہیں اور یہ نہیں بتاتیں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی سے کتنے فائدے لیے۔ممتاز جاکھرانی نیالزام لگایا کہ نصرت سحر نے گیان چاند سے

باردانے کی بوریاں لیں، وہ پی پی کا کھاکر بھی الزام لگاتی ہیں۔ ہفتہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی سربراہی میں ہوا جس میں ممتاز جاکھرانی بجٹ پر بحث کررہے تھے تو انہوں نے مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نصرت سحر عباسی ایوان میں شور شرابا کرتی ہیں اور یہ نہیں بتاتیں کہ انہوں نے پیپلزپارٹی سے کتنے فائدے لیے۔ممتاز جاکھرانی نیالزام لگایا کہ نصرت سحر نے گیان چاند سے باردانے کی بوریاں لیں، وہ پی پی کا کھاکر بھی الزام لگاتی ہیں۔ممتاز جاکھرانی کے الزامات پر نصرت سحر عباسی شدید طیش میں آگئیں اور شور شرابا شروع کردیا، اس پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ آپ ہماری قیادت پر اس طرح کے الفاظ استعمال کرتی ہیں لیکن اپنے اوپر کچھ برداشت نہیں کرتیں۔شہلا رضا کے ٹوکنے پر نصرت سحر عباسی غصے میں آگئیں اور پا ئو ں اوپر کرکے ڈپٹی اسپیکر کو جوتا دکھایا جس پر شہلا رضا شدید برہم ہوگئیں اور ایوان میں موجود سارجنٹ کو نصرت سحر کو اسمبلی سے باہر نکالنیکا حکم دیا اس پر سارجنٹ نیانہیں ایوان سیباہر نکال دیا۔شہلا رضا نے کہا کہ اگر نصرت سحر عباسی رہیں تو ایسے ایوان نہیں چلے گا، وہ آج کے دن اسمبلی سے باہر رہیں گی، ان کی پارٹی سے درخواست کروں گی کہ انہیں تمیز سکھائیں اور آئندہ انہیں ٹکٹ نہ دیں۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ جوتا نکالنا غلطی نہیں جرم ہے،

جنرل ضیا کے پالے ہوئے لوگ ہی ایوان میں جوتا دکھا سکتے ہیں۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ اگر کسی نے جوتا چلایا تو کہوں گی کہ یہ اس ہائوس کےقابل نہیں، پانچ دنوں میں انتہائی غلط زبان کا ایوان میں استعمال کیا گیا۔اس دوران اسمبلی میں شدید شور شرابا ہوا اور ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا، ڈپٹی اسپیکر نے اراکین کو بار بار چپ رہنے کی تاکید کی لیکن اپوزیشن اراکین نے اسمبلی میں شورو غل کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…