ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شاہی محل پر حملے کے دوران قتل نہیں ہوئے بلکہ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ روسی و ایرانی میڈیا پر خبروں کے بعد ان کی تازہ تصویر سامنے آگئی، کس کے ساتھ موجود ہیں؟سب حیران رہ گئے

datetime 18  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ولی عہد کے منظر سے غائب ہونے کے بعد ایرانی اور روسی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب میں بغاوت کے دوران شاہی محل پر حملے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو قتل کر دیا گیا ہے ۔ روسی خبر رساں ادارے ’سپوتنک ‘نے ایرانی اخبار ”خیان“کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ما ہ21اپریل کو

بغاوت کی کوشش کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبینہ طور پر دو گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔ایرانی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایک عرب ملک کے سینئر افسر کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔سعودی عرب نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے اور سعودی عرب کی پریس ایجنسی سپا نے 32سالہ ولی عہد کی تازہ تصویر جاری کی جس میں دکھایاگیا کہ وہ زندہ اور بخیروعافیت ہیں، جمعہ کو علیٰ الصبح جاری ہونیوالی تصویر میں محمد بن سلمان کو مصری صدر فتح السیسی ، بحرین اور ابوظہبی کے رہنماؤں کیساتھ دیکھاجاسکتاہے ۔ادرہے کہ اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ 21اپریل کے بعد سے محمد بن سلما ن کی کوئی تازہ تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔امریکی سٹیٹ سیکریٹری مائیک پمپیو کے سعودی عرب میں پہلے دورے کے دوران بھی سعودی ولی عہد کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی۔ایک اور غیر ملکی نیوز ایجنسی ’فارز نیوز ‘نے سوال اٹھا یا کہ سعودی ولی عہد ایسی شخصیت ہیں جو میڈ یا کے سامنے آنے سے نہیں گھبراتے تو پھر وہ 27دنوں سے میڈ یا کے سامنے کیوں نہیں آئے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر چند صارفین کی جانب سے اس تصویر کو پرانی قرار دیا جا رہا ہے جو کہ گزشتہ ماہ شاہی محل پر حملے سے قبل کی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے

 

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…